کھیل
Time 26 فروری ، 2024

نیوزی لینڈ ٹیم کا دورہ پاکستان: آئی پی ایل کیوجہ سے سینئر کھلاڑیوں کی عدم دستیابی کا امکان

نیوزی لینڈ نے اپریل کے وسط میں پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ کرنا ہے__فوٹو: فائل
نیوزی لینڈ نے اپریل کے وسط میں پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ کرنا ہے__فوٹو: فائل

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے لیے کیوی ٹیم کو  سینئر اور تجربہ کار کھلاڑیوں کی عدم دستیابی کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق نیوزی کرکٹ ٹیم سرکردہ کھلاڑیوں کی خدمات سے محروم ہو گی کیونکہ سینئر اور تجربہ کار کھلاڑی دورہ پاکستان کے دوران آئی پی ایل کھیل رہے ہوں گے۔

کین ولیمسن، ڈیون کانوے ، ڈیرل مچل، راچن رویندرا، مچل سینٹنرآئی پی ایل فرنچائزز کا حصہ ہیں، لوکی فرگوسن، ٹرینٹ بولٹ اور گلین فلپس بھی بھارتی لیگ میں شامل ہیں۔

بھارتی بورڈ نے 22 مارچ سے 7 اپریل تک آئی پی ایل کے ابتدائی 21 میچزکا شیڈول جاری کر رکھا ہے، آئی پی ایل کے دوسرے مرحلے کا شیڈول بھارتی الیکشن کی تاریخ کےاعلان کےبعد کیا جائے گا۔

آئی پی ایل فائنل 26 مئی کو کھیلے جانے کا امکان ہے، بھارتی الیکشن اپریل اور مئی میں ہونے کی توقع ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان اور بھارتی لیگ کی تاریخیں متصادم ہیں، نیوزی لینڈ نے اپریل کے وسط میں پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔

دورے کی مجوزہ تاریخ 14 سے 28 اپریل ہے، پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 18 اپریل کو تجویز کیا گیا ہے۔ سیریز راولپنڈی اور لاہور میں ہونے کا امکان ہے۔

مزید خبریں :