Time 26 فروری ، 2024
پاکستان

’33 سال سے یہی کر رہا ہوں‘، کیپٹن (ر) صفدر کا مریم کی مدد کے سوال پرجواب

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر  نے حکومتی کاموں میں اہلیہ کی مدد کے سوال پر دلچسپ جواب دیا ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو میں کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کہنا تھاکہ پنجاب کو مریم کے والد اور چچا نے بھی بہت اچھے طریقے سے چلایا اور اب بھی سب اچھا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی پنجاب کےحق میں بہت بہتر کرےگا۔

صحافی نے سوال کیا کہ پنجاب کے کاموں میں کیا آپ بھی مدد کریں گے؟  اس پر کیپٹن ریٹارڈ صفدرکہا کہ ہم تو 33 سال سے مدد ہی کر رہے ہیں۔

مزید خبریں :