جرائم
Time 26 فروری ، 2024

پنوعاقل: زمین کے تنازع پر 2 گروہوں میں تصادم، 6 افراد جاں بحق

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

سکھرکی تحصیل پنو عاقل کےکچے میں زمین کے تنازع پر 2 گروہوں میں تصادم کے دوران فائرنگ سے 6 افراد  جاں بحق ہوگئے۔

سکھر پولیس کے مطابق  رضا گوٹھ میں جتوئی  اور  مہر برادری کے درمیان مسلح تصادم ہوا۔

پولیس کے لیے نوگو ایریا ہونے کے باعث کچےکا علاقہ کئی گھنٹے تک میدان جنگ بنا رہا، جہاں شدید فائرنگ کی وجہ سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح تصادم زمین کے تنازع کے باعث پیش آیا، دو برادریوں میں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔ واقعےکا مقدمہ تاحال درج نہیں ہوسکا ہے۔

مزید خبریں :