کھیل
Time 27 فروری ، 2024

فاسٹ بولر حسن علی کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے گزشتہ روز اپنے  انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے بیٹی کی پیدائش کی خوشخبری دی۔

حسن علی نے لکھا کہ' الحمدللّٰہ آج صبح ہمارے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے ، نومولود بیٹی اور اہلیہ دونوں صحت مند ہیں'۔

جوڑے نے اپنی بیٹی کا نام ہیزل حسن رکھا ہے۔

واضح رہے کہ قومی کرکٹر حسن علی 20 اگست 2019 کو بھارتی دوشیزہ سمیعہ آرزو سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

حسن علی کے ہاں پہلی بیٹی کی پیدائش اپریل، 2021 میں ہوئی تھی۔

مزید خبریں :