Time 27 فروری ، 2024
پاکستان

بلوچستان کے مختلف شہروں میں بارش اور برفباری، سردی کی شدت میں اضافہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

بلوچستان کے مختلف شہروں میں بارش اور برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

قلعہ عبداللہ،توبہ اچکزئی،توبہ کاکڑی،زیارت،خانوزئی، کان مہترزئی اور مسلم باغ میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے، برفباری کے باعث متعدد شاہراہیں بند ہوگئیں۔

وادی کوئٹہ اور گردونواح میں بارش کے باعث جہاں سردی کی شدت میں اضافہ ہوا وہیں، شہر کے کئی علاقوں میں سوئی گیس پریشرنہ ہونے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

قلات،سبی،مستونگ،نوکنڈی،تفتان میں بھی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جس کی وجہ سے سردی میں اضافہ ہوگیا۔

ادھر شمالی اور جنوبی وزیرستان، ٹانک،ہنگو ،اورکزئی،لکی مروت میں کہیں بارش توکہیں برفباری سے موسم سرد ہوگیا۔

دیامر اور چلاس میں برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہنے سے کئی رابطہ سڑکیں بند ہو گئیں۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق آج مری،گلیات،گرد و نواح میں بارش اور برفباری کا امکان ہے جبکہ راولپنڈی،جہلم،چکوال،سرگودھا،میانوالی،گجرات، بہاولپور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں بارش کی توقع ہے ۔

کراچی میں بھی موسم تبدیل ہوگیا اور  تیز ہوائیں چلنے لگیں۔

مزید خبریں :