Time 27 فروری ، 2024
پاکستان

کراچی سے قومی اسمبلی کے تین حلقوں کے نتائج کے خلاف درخواستیں مسترد

قومی اسمبلی کی ان تینوں نشستوں پر پیپلزپارٹی کے امیدوار کامیاب ہوئے تھے/ فائل فوٹو
قومی اسمبلی کی ان تینوں نشستوں پر پیپلزپارٹی کے امیدوار کامیاب ہوئے تھے/ فائل فوٹو

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے کراچی کے قومی اسمبلی کے تین حلقوں کے نتائج کے خلاف درخواستیں مسترد کردیں۔

الیکشن کمیشن نے تینوں حلقوں کے نتائج کے خلاف درخواست گزاروں کو الیکشن ٹربیونل سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

این اے 237 کراچی سے امیدوار ظہور الدین، این اے 239 سے محمد یاسر اور این اے 241 سے تحریک انصاف کے امیدوار خرم شیر زمان کی درخواستیں مسترد کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کی ان تینوں نشستوں پر پیپلزپارٹی کے امیدوار کامیاب ہوئے تھے۔

مزید خبریں :