پاکستان
Time 27 فروری ، 2024

پی پی دوسرے مرحلے میں پنجاب کابینہ میں شامل ہوگی

پیپلز پارٹی کو بجٹ کے بعد پنجاب کابینہ میں 3 وزارتیں دیے جانے کا امکان ہے: ذرائع/ فائل فوٹو
پیپلز پارٹی کو بجٹ کے بعد پنجاب کابینہ میں 3 وزارتیں دیے جانے کا امکان ہے: ذرائع/ فائل فوٹو

لاہور : پاکستان پیپلز پارٹی دوسرے مرحلے میں پنجاب کابینہ میں شامل ہوگی۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کو بجٹ کے بعد پنجاب کابینہ میں 3 وزارتیں دیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کابینہ میں پیپلزپارٹی کی شمولیت کیلئے (ن) لیگ اور پی پی کمیٹیاں کام کررہی ہیں، پی پی سید علی حیدرگیلانی، نیلم جبار اور رئیس نبیل کی پنجاب کابینہ میں شمولیت کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ  جنوبی پنجاب سےمنتخب پیپلزپارٹی کےاراکین نےپارٹی قیادت سےپنجاب کابینہ میں شمولیت کامطالبہ کیاتھا۔

مزید خبریں :