Time 27 فروری ، 2024
انٹرٹینمنٹ

مادھوری کی 30 سال پرانے انداز میں واپسی، ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

سوشل میڈیا
 سوشل میڈیا

 بالی وڈکی معروف اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کی 30 سال پرانے  انداز  میں سامنے آنے والی  نئی  ویڈیو  اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ 

بالی وڈ کی بلاک بسٹر فلم ' ہم آپ کے ہیں کون ' کے مشہور گانے 'دیدی تیرا دیور دیوانہ' میں جامنی رنگ کی ساڑھی  پہن کر حسین اور  دلکش اداؤں سے فلمی دنیا میں خوب نام کمانے  والی اداکارہ  مادھودی ڈکشٹ نے  ایک ڈانس ریئلٹی شو کے لیے  'دیدی تیرا دیور دیوانہ' والے اپنے مشہور انداز میں دوبارہ سامنے آئیں۔

مادھودی ڈکشٹ نے  وہی جامنی رنگ کی ساڑھی اور   زیورات پہنے،  یہاں تک کہ انہوں نے   وہی ہیئر اسٹائل   بنا یا جو انہوں نے  اپنی فلم  'ہم آپ کے ہیں کون' میں نشا کے کردار میں اپنایا تھا۔ 

جیسے ہی یہ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر ہوئیں، مداحوں نے ان پر فوری ردعمل کا اظہار کیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’عمر صرف ایک  نمبر ہے'۔ ایک اور نے تبصرہ کیا، 'ٹائم لیس بیوٹی'۔ تیسرے نے لکھا کہ سلمان کو بھی بلاؤ۔

مداحوں کی جانب سے  مادھوری ڈکشٹ کے اس آئیکونک انداز کی بہت تعریف کی گئی۔

خیال رہے کہ  'ہم آپ کے ہیں کون' 1994 میں ریلیز ہوئی تھی، اس میں مادھوری کی جوڑی سلمان خان کے ساتھ تھی، یہ فلم باکس آفس پر سپر ہٹ ثابت ہوئی اس فلم کے گانے آج بھی شائقین کے لبوں پر ہیں۔

مزید خبریں :