Time 27 فروری ، 2024
کھیل

ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں تیز ترین سنچری کا نیا ریکارڈ بن گیا

فوٹو: آئی سی سی
فوٹو: آئی سی سی 

نمیبیا کے کرکٹر لوفٹی ایٹن نے مینز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں تیز ترین سنچری کا نیا ریکارڈ بنا ڈالا۔

لوفٹی ایٹن نے تین ملکی سیریز میں نیپال کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں تیز ترین سنچری کا ریکارڈ بنایا، انہوں نے 33 گیندوں پر سنچری مکمل کی۔

نمیبیاکے لوفٹی ایٹن نے نیپال کے خلاف 36 گیندوں پر 101 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، جس میں 11 چوکے اور 8 چھکے شامل تھے۔

اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں تیز ترین سنچری کا ریکارڈ نیپال کے کوشل مالا کے پاس تھا جنہوں نے گزشتہ سال نمیبیاکے خلاف 34 گیندوں پر سنچری مکمل کی تھی۔

فوٹو: آئی سی سی اسکرین گریب
فوٹو: آئی سی سی اسکرین گریب

لوفٹی ایٹن کی جارحانہ اننگز کی بدولت نمیبیانے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں پر 206 رنز بنائے اور جواب میں نیپال کی ٹیم 20 رنز سے میچ ہار گئی۔

اس میچ میں  لوفٹی ایٹن نے دو وکٹیں بھی حاصل کیں۔

مزید خبریں :