27 فروری ، 2024
آج روپےکے مقابلے میں ڈالرکی قدر میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔
انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں آج روپےکے مقابلے میں ڈالر 8 پیسے مہنگا ہوا ہے۔
انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالرکا بھاؤ 279 روپے 28 پیسے ہے۔
یاد رہےکہ انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 279 روپے 20 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 24 پیسےسستاہوکر 282 روپے 4 پیسے سستا ہوا ہے۔