Time 27 فروری ، 2024
کھیل

پنجاب پولیس کی شاہد آفریدی کیخلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کرنےکی تردید

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پنجاب پولیس نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کے خلاف دھوکہ دہی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنےکی تردیدکردی۔

شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پنجاب پولیس کا بیان شیئر کیا ہے۔

فیس بک پر جاری بیان میں پنجاب پولیس نے وضاحت کی ہےکہ بعض سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر سابق کرکٹر شاہد آفریدی کے خلاف تھانہ روات ضلع راولپنڈی میں دھوکہ دہی کی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج ہونے کے حوالے سے چلنے والی خبروں میں قطعی طور پر کوئی صداقت نہیں ہے۔

 پنجاب پولیس کا کہنا ہےکہ سابق کرکٹر شاہد آفریدی کے خلاف کسی قسم کی کوئی ایف آئی آر درج  نہیں کی گئی۔

پنجاب پولیس کے مطابق مدعی مقدمہ نے ایف آئی آر دیگر  افراد کے خلاف درج کروائی ہے اور متن میں پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر چلنے والے اشتہار کا ذکر کیا ہے۔

مزید خبریں :