Time 27 فروری ، 2024
پاکستان

پاکستانیوں کی پسندیدہ دال کونسی ہے؟ سروے میں رائے سامنے آگئی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

دال دنیا بھرکی طرح پاکستانیوں کی خوراک کا اہم حصہ ہے، ملک میں غذائیت سے بھرپور مختلف دالیں پسند کی جاتی ہیں۔

تاہم پاکستانیوں کی پسندیدہ دال کونسی ہے؟ اس حوالے سےگیلپ پاکستان نے نیا سروے جاری کردیا ہے۔

سروے میں 21 فیصد افراد نے ماش کی دال کے حق میں فیصلہ سنا دیا اور  سب دالوں میں اپنی پسندیدہ کہا۔

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

17 فیصد پاکستانیوں نے چنے کی دال کو پسندیدہ قرار دیا،14 فیصد نے دال مونگ اور 8 فیصد نے مسور کی دال کو چنا جب کہ 4 فیصد نے لوبیا کو  پسندیدہ قرار دیا۔

سروے میں6 فیصد نے سب دالوں کو  پسندیدہ کہا، البتہ 4 فیصد افراد  ایسے نظر آئے جنہوں نےکہا کہ انہیں کوئی بھی دال پسند نہیں۔

مزید خبریں :