Time 27 فروری ، 2024
کھیل

ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں لاپرواہی برتنے والے ٹیم منیجرکیخلاف سخت ایکشن لینے کی سفارش

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ایشین انڈور ایتھلیٹکس چیمپین شپ میں پاکستانی ایتھلیٹس کو شرکت سے روکے جانے کے واقعہ پر پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن نے اپنی نا اہلی کا اعتراف کرلیا۔

پاکستان اسپورٹس بورڈ کی انکوائری کمیٹی نے فیڈریشن اور ٹیم منیجر کیخلاف سخت کارروائی کی سفارش کر دی۔

ایران میں 17 سے 19 فروری تک ہونے والی ایشین انڈور ایتھلیٹکس چیمپئن شپ ہوئی ، جس میں شرکت کےلیے پاکستان کے ایتھلیٹ شجرعباس اور جعفر اشرف بھی گئے لیکن ٹیم کے ساتھ جانے والے منیجر ایتھلیٹکس فیڈریشن کے سیکرٹری شاہ جہان نے وقت پر انٹریز نہیں بھجوائیں اور دونوں ایتھلیٹس کو ایونٹ میں شرکت سے روک دیا گیا تھا۔

جس کا پاکستان اسپورٹس بورڈ نے سخت نوٹس لیا اور واقعہ کی تحقیقات کیلے انکوائری کمیٹی بنائی۔ 

انکوائری کمیٹی کے سامنےایتھلیٹکس فیڈریشن کے سیکرٹری شاہ جہان میرنے بطور ٹیم منیجر اپنی غلطی کا اعتراف کیا ، جس پرانکوائری کمیٹی نے فیڈریشن اور ٹیم منیجر کیخلاف سخت کارروائی کی سفارش کی اورمزید کارروائی کیلئے معاملہ پی ایس بی بورڈ کو بھجوا دیا ۔ 

مزید خبریں :