Time 27 فروری ، 2024
پاکستان

پانی سے بھرے بادلوں نے کراچی کا رخ کرلیا، شہر میں بارش کا امکان

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

تیز ہوائیں کراچی پہنچ گئیں ، پانی سے بھرے بادلوں نے بھی شہر کا رخ کرلیا ، یکم مارچ کو کراچی میں بادلوں کے برسنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات  کا کہنا ہے کہ ٹھٹہ، سکھر، جیک آباد، لاڑکانہ، بدین، خیرپور، حیدرآباد اور میرپورخاص میں بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 29فروری سے مغربی ہواؤں کے سسٹم کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے، یہ سسٹم بحیرۂ عرب اور خلیج عمان سے نمی حاصل کرنے کے بعد شدت پکڑے گا ۔ 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد، مری، گلیات، ڈیرہ غازی خان اور راول پنڈی سمیت پنجاب بھر میں بادل برسیں گے ۔ پشاور، سوات اور مردان سمیت خیبر پختون خوا کے کئی شہروں میں بھی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے سیاحوں کو غیر ضروری سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے نے اربن فلڈنگ اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کردیا ، تمام ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے اور پیشگی اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔

دوسری جانب بلوچستان میں بارشوں اور بر فباری کا سلسلہ جاری ہے پی ڈی ایم اے حکام کے مطابق مکران ڈویژن میں اربن فلڈنگ ہو ئی ہے جبکہ کیچ اور مند کے درمیان زمینی رابطہ بارشوں کے باعث منقطع ہو ا ہے۔

مزید خبریں :