Time 28 فروری ، 2024
جرائم

کراچی 4 پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد کےخلاف مقدمہ درج

مقدمے میں نامزد 3 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ ایک اہلکار سمیت 2 افراد فرار ہیں: پولیس— فوٹو: فائل
مقدمے میں نامزد 3 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ ایک اہلکار سمیت 2 افراد فرار ہیں: پولیس— فوٹو: فائل

کراچی کے اسٹیل ٹاؤن تھانے میں 4 پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔

پولیس کے مطابق مقدمہ پاکستان اسٹیل کے پی ایم ٹی سے کاپر وائر چوری کرنے کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں نامزد 3 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ ایک اہلکار سمیت 2 افراد فرار ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار اہلکاروں میں محمد علی، عبدالغفور، ثاقب نذیر شامل ہیں، پولیس اہلکار عدنان سمیت 2 افراد فرار ہیں۔

مزید خبریں :