28 فروری ، 2024
امریکا نے بانی پی ٹی آئی کی جانب سے پاکستانی سیاست میں مداخلت کے الزامات کی ایک بار پھر تردید کر دی ہے۔
امریکی محکمہ کے ترجمان خارجہ میتھیو ملر نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کے الزامات غلط ہیں اور جھوٹے ہیں، صرف اتنا کر سکتا ہوں کہ یہاں کھڑے ہو کر سچ بولوں۔
امریکی ترجمان کا کہنا تھا کہ چاہتےہیں پاکستانی عوام اپنی حکومت اور ملک کے مستقبل کا فیصلہ کرسکیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آزادی اظہار، آزاد صحافت کا حق دیکھنا چاہتے ہیں۔