Time 28 فروری ، 2024
جرائم

پشاور: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 پولیس اہلکار شہید ایک زخمی ہو گیا

پشاور کے علاقے پھندو اور ٹیلا بند روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکاروں کو شہید کیا: پولیس حکام— فوٹو: فائل
پشاور کے علاقے پھندو اور ٹیلا بند روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکاروں کو شہید کیا: پولیس حکام— فوٹو: فائل

پشاور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف واقعات میں 2 پولیس اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہو گیا ہے۔

پولیس کے مطابق پھندو میں موٹر سائیکل سواروں نے کانسٹیبل رحم نیاز کو گولیاں مار کر شہید کیا۔

پولیس کے مطابق پہلے واقعے کے 12 گھنٹے بعد نامعلوم موٹرسائیکل ملزمان کی فائرنگ سے ایک اور اہلکار کانسٹیبل توصیف شہید ہوا۔

پولیس کے مطابق پشاور کے ٹیلا بند روڈ پر گشت کے دوران کانسٹیبل توصیف نے موٹر سائیکل سوار مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا، مشکوک موٹر سائیکل سواروں نے رکنے کی بجائے پولیس پر فائرنگ کردی۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمان کی فائرنگ سے کانسٹیبل توصیف شہید ہوئے۔

مزید خبریں :