Time 28 فروری ، 2024
دنیا

امریکا کا پاکستان ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر ردعمل

امریکی منصوبوں کی مدد سے آج 50 ملین سے زیادہ پاکستانیوں کے گھروں کو بجلی مل رہی ہے: امریکی محکمہ خارجہ__فوٹو: فائل
امریکی منصوبوں کی مدد سے آج 50 ملین سے زیادہ پاکستانیوں کے گھروں کو بجلی مل رہی ہے: امریکی محکمہ خارجہ__فوٹو: فائل

امریکا نے پاکستان ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کے ساتھ ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر بات چیت جاری ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ نجی سفارتی گفتگو پر تبصرہ نہیں کر سکتے، توانائی بحران سے نمٹنے میں پاکستان کی مدد کرنا امریکا کی ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا نے پاکستان کی توانائی صلاحیت میں 4,000 میگاواٹ اضافے میں مدد کی۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق امریکی منصوبوں کی مدد سے آج 50 ملین سے زیادہ پاکستانیوں کے گھروں کو بجلی مل رہی ہے۔

مزید خبریں :