Time 28 فروری ، 2024
جرائم

امیر بالاج ٹیپو قتل کیس میں اہم پیشرفت، ایک شخص گرفتار

امیر بالاج کو 18 فروری کو شادی کی تقریب میں قتل کیا گیا تھا__فوٹو: فائل
امیر بالاج کو 18 فروری کو شادی کی تقریب میں قتل کیا گیا تھا__فوٹو: فائل

لاہور کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں شادی کی تقریب کے دوران قتل کیے جانے والے امیر بالاج ٹیپو کے قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ٹیپو ٹرکاں والا کے بیٹے امیر بالاج قتل کیس میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم کو امیر بالاج کی ریکی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ امیر بالاج کو 18 فروری کو شادی کی تقریب میں قتل کیا گیا تھا۔

چوہنگ پولیس کے مطابق ٹیپو ٹرکاں والا کے بیٹے امیر بالاج ٹیپو کے قتل کا مقدمہ اس کے بھائی امیر مصعب کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا، قتل کےمقدمے میں 302 سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی تھیں، مقدمہ خواجہ تعریف گلشن، اس کےکزن خواجہ عقیل اور 4 نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا۔

پولیس کے مطابق امیر بالاج پر فائرنگ کےدوران گولی لگنے سے مرنے والے مبینہ حملہ آور کی شناخت مظفر کے نام سے ہوئی جو شیخوپورہ کا رہائشی تھا اور امیر بالاج پر فائرنگ کے دوران ہی مارا گیا تھا۔

خیال رہے کہ امیر بالاج ٹیپو ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں سابق ڈی ایس پی اکبر اقبال کے بیٹے کی شادی کی تقریب میں شریک تھا، شادی کی تقریب کے دوران وہاں موجود ایک حملہ آور نے فائرنگ کردی جس سے امیر بالاج ٹیپو سمیت تین افراد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق امیر بالاج ٹیپو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، مقتول امیر بالاج ٹیپوکے محافظوں کی فائرنگ سے حملہ آور بھی موقع پر مارا گیا۔

مزید خبریں :