کھیل
Time 28 فروری ، 2024

آئی سی سی رینکنگ، ٹیسٹ میں بابر اعظم کی پوزیشن مزید نیچے چلی گئی

بابر اعظم ٹیسٹ رینکنگ میں چوتھے سے پانچویں نمبر پر چلے گئے ہیں__فوٹو: ای ایس پی این
بابر اعظم ٹیسٹ رینکنگ میں چوتھے سے پانچویں نمبر پر چلے گئے ہیں__فوٹو: ای ایس پی این

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی۔

ٹیسٹ پلیئرز کی رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن پہلے نمبر پر موجود ہیں، آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ کا ٹیسٹ رینکنگ میں دوسرا جب کہ انگلینڈ کے جو روٹ دو درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے۔

بابر اعظم ٹیسٹ رینکنگ میں چوتھے سے پانچویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔

ٹیسٹ بولرز میں بھارت کےجسپریت بمرا کی پہلی پوزیشن ہے جب کہ پاکستان کے شاہین آفریدی ایک درجے ترقی کے بعد 12 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

ٹیسٹ آل راؤنڈرز میں بھارت کے رویندرا جڈیجا کا پہلا نمبر ہے۔

ون ڈے رینکنگ:

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ کے مطابق بابر اعظم کا پہلا نمبر برقرار ہے، ون ڈے پلیئرز کی رینکنگ میں بھارتی بیٹر شبمن گل دوسرے جب کہ ویرات کوہلی تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

بولرز میں پہلا نمبر جنوبی افریقا کے کیشو مہاراج کا ہے، دوسرے پر آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ اور تیسرے پر آسٹریلوی اسپنر ایڈم زمپا براجمان ہیں۔

ون ڈئ آل راؤنڈرز میں افغانستان کے محمد نبی کا پہلا نمبر ہے۔

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ:

ٹی ٹوئنٹی بیٹرز میں بھارت کے سوریا کمار یادیو پہلے نمبر پر موجود ہیں، دوسرے نمبر پر انگلینڈ کے فِل سالٹ ہیں۔

اس فہرست میں پاکستان کے محمد رضوان کا تیسرااوربابراعظم کاچوتھانمبر ہے، نیوزی لینڈکےگلین فلپس تین درجےترقی کےبعد11 ویں نمبرپر آگئے۔

آسٹریلیاکےٹریوس ہیڈکی رینکنگ میں 18 درجےبہتری ہوئی جس کے بعد اب وہ 19 ویں نمبرپرآگئے۔

ٹی ٹوئنٹی بولرز میں انگلینڈ کے عادل رشید کا پہلا نمبر ہے، سری لنکا کے ونندو ہسارنگا دوسرے جب کہ مہیش ٹھیکشانا تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرزمیں بنگلادیش کےشکیب الحسن پہلےنمبرپرموجود ہیں۔

مزید خبریں :