کاروبار
Time 28 فروری ، 2024

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت دن، 100 انڈیکس میں 484 پوائنٹس کا اضافہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس آج الیکشن کے بعد بلند ترین سطح پر بند ہوا ہے۔ 

پاکستان اسٹاک ایکسچینج  میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا، 100 انڈیکس 484 پوائنٹس اضافے سے 63 ہزار 703 پر بند ہوا۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 887 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، 100 انڈیکس کی آج بلند ترین سطح 63 ہزار 929  رہی۔

بازار میں آج 46 کروڑ شیئرز کے سودے 16 ارب روپے میں طے ہوئے، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 52 ارب روپے بڑھ کر 9141 ارب روپے ہے۔ 

مزید خبریں :