28 فروری ، 2024
جمعیت علمائے اسلام نے کل قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کرلیا۔
مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت جے یو آئی کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔
جے یو آئی نے کل قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کیا اور یہ فیصلہ جے یو آئی کور کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔
کور کمیٹی اجلاس میں اسمبلی اجلاس کے حوالے سے حکمت عملی طے کی گئی۔
خیال رہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس کل صبح ہوگا جس میں نومنتخب ارکان حلف لیں گے۔