Time 29 فروری ، 2024
پاکستان

صدر مملکت نے بھی آج قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا

گزشتہ دنوں صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی سمری مسترد کرتے ہوئے واپس بھیج دی تھی— فوٹو: فائل
گزشتہ دنوں صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی سمری مسترد کرتے ہوئے واپس بھیج دی تھی— فوٹو: فائل

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے  بھی قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق صدر مملکت کی جانب سے نئی قومی اسمبلی کا افتتاحی اجلاس آج طلب کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس آج صبح 10بجے طلب کرلیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ صدر مملکت نے قومی اسمبلی اجلاس بلانے کی سمری پر بدھ کی رات پونے بارہ بجے دستخط کیے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی سمری مسترد کرتے ہوئے واپس بھیج دی تھی۔

اس کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی نے آج اجلاس طلب کیا ہے جس میں نومنتخب ارکان حلف اٹھائیں گے۔

مزید خبریں :