29 فروری ، 2024
امریکا نے امریکا قرضوں اور بین الاقوامی فنانسنگ کے شیطانی چکر سے آزادی کیلئے پاکستان کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کی حمایت کردی ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت کی طویل مدتی صحت، اس کے استحکام کیلئے اہم ہے، پاکستان کی نئی حکومت کو فوری طور پر معاشی صورت حال کو ترجیح دینا ہوگی۔
واشنگٹن میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ آئندہ کئی ماہ کی پالیسیاں پاکستانیوں کیلئے معاشی استحکام کو برقرار رکھنے کیلئے انتہائی اہم ہوں گی۔
امریکی ترجمان نے مزید کہا کہ امریکا پاکستان پر زور دیتا ہے کہ وہ آئی ایم ایف اور دیگر بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے ساتھ میکرو اکنامک ریفارمز کیلئے کام جاری رکھے۔