جرائم
Time 29 فروری ، 2024

کچے کے علاقوں میں ڈاکوؤں کی کارروائیاں، پولیس اہلکار سمیت پولیو افسر کو اغوا کر لیا

ڈاکوؤں نے پولیو افسر کی رہائی کیلئے اپنے گرفتار ساتھیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے، مغویوں کی بازیابی کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے: پولیس— فوٹو: فائل
ڈاکوؤں نے پولیو افسر کی رہائی کیلئے اپنے گرفتار ساتھیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے، مغویوں کی بازیابی کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے: پولیس— فوٹو: فائل

کچے کے ڈاکوؤں نے دو مختلف وارداتوں  میں ایک پولیس اہلکار سمیت انسداد پولیو پروگرام کے افسر کو اغوا کرتے ہوئے مغویوں کی رہائی کے بدلے گرفتار ساتھیوں کی رہائی کا مطالبہ کردیا ہے۔

کچے کے علاقے میانی مل میں پولیس چوکی پر ڈاکوؤں نے حملہ کرکے ایک پولیس اہلکار کو اغوا کرلیا جبکہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک اہلکار زخمی بھی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق کچے کے علاقے میانی مل میں پولیس چوکی پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے  پولیس اہلکار عبدالغنی شیخ زخمی ہوگیا جبکہ ڈاکو اہلکار اصغر چاچڑ کو اغوا کر کے ساتھ لے گئے ہیں۔

ڈاکوؤں کی ایک اور کارروائی شکارپور کے ناپرکوٹ تھانے کی حدود سے سامنے آئی جہاں ڈاکوؤں  کی جانب سے انسداد پولیوپروگرام کے افسر کو اغوا کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق شکارپور میں ناپر کوٹ تھانے کی حدود میں کچے کے علاقے سے انسداد پولیو پروگرام کے افسر کو اغوا کیا گیا ہے، اغوا کاروں نے مغوی کی بازیابی کے بدلے گرفتار ساتھیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق مغوی پولیو افسرکی بازیابی کیلئے پولیس نے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

مزید خبریں :