Time 29 فروری ، 2024
پاکستان

خیبرپختونخوا اور بلوچستان کی اسمبلیاں آج نئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب کریں گی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

خیبرپختونخوا اور بلوچستان کی صوبائی اسمبلیوں میں نو منتخب اراکین نئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کیلئے خفیہ رائے شماری کے ذریعے آج ووٹ کاسٹ کریں گے۔

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

خیبرپختونخوا اسمبلی آج اپنا نیا اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر منتخب کرے گی

خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس آج صبح 10 بجے ہو گا جس میں صوبائی اسمبلی کے نومنتخب اراکین اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر  کے انتخاب کیلئے اپنے ووٹ کا استعمال کرسکیں گے۔

بانی پی ٹی آئی نےخیبرپختونخوا کی صوبائی اسمبلی میں اسپیکر کیلئے بابر سلیم اور ڈپٹی اسپیکر کیلئے ثریا بی بی کو نامزد کیا ہے جبکہ اس سے قبل سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے بھائی عاقب اللہ کو نامزد کرکے انتخاب سے ایک روز قبل نامزدگی واپس لے لی تھی۔

اپوزیشن کی جانب سے اسپیکر کیلئےاحسان اللہ میاں خیل نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے ہیں جبکہ ڈپٹی اسپیکر کیلئے ارباب وسیم نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔

اپوزیشن کی جانب سے اسپیکر کے عہدے کیلئے امیدوار احسان اللہ میاں خیل کا تعلق پیپلزپارٹی اور ارباب وسیم کا تعلق پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز سے ہے۔

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

بلوچستان اسمبلی بھی آج نیا اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر منتخب کرے گی

بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکرکا انتخاب بھی آج ہی  کیا جا رہا ہے۔

آج سہ پہر 3 بجے صوبائی اسمبلی کے نومنتخب اراکین ایوان کے نئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کیلئے ووٹ کاسٹ کریں گے۔

بلوچستان کی صوبائی اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی آج دوپہر 12 بجے تک جمع کرائے جا سکیں گے۔

بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کے 65 اراکین کے ایوان میں سے گزشتہ روز 57 نومنتخب ارکان نے حلف اٹھایا تھا۔

مزید خبریں :