Time 29 فروری ، 2024
پاکستان

کراچی میں کل صبح سے ہفتے کی رات تک بارش کا امکان

سکھر،گھوٹکی، ٹھٹھہ، بدین حیدرآباد، تھرپارکر اوراطراف میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے: محکمہ موسمیات/ فائل فوٹو
 سکھر،گھوٹکی، ٹھٹھہ، بدین حیدرآباد، تھرپارکر اوراطراف میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے: محکمہ موسمیات/ فائل فوٹو

محکمہ موسمیات نے کراچی میں جمعہ کی صبح سے ہفتےکی رات تک ہلکی تیز بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق  کراچی کے علاقے ملیر، ائیرپورٹ، گلشن حدید، اسٹیل ٹاؤن اور گڈاپ میں ژالہ باری کا امکان ہے، شہر میں ٹھنڈی اورخشک ہوائیں چلنے کا بھی امکان موجود ہے جب کہ کراچی کے مضافات میں درجہ حرارت 9 سے 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتاہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق کراچی میں ژالہ باری کا امکان 20 سے 30 فیصد ہے۔ 

دوسری جانب محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج بلوچستان پراثرانداز ہوگا، آج سےمغربی ہواؤں کےسسٹم کی شدت میں اضافےکا امکان ہے جس کے تحت آج رات سے سندھ کے مختلف مقامات پر آندھی اور گرج چمک کےساتھ بارش بھی متوقع ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق سکھر،گھوٹکی، ٹھٹھہ، بدین حیدرآباد، تھرپارکر  اوراطراف میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

مزید خبریں :