کھیل
Time 29 فروری ، 2024

ایلیسا ہیلی نے اسٹیڈیم میں گھسنے والے شخص کو پکڑ کر سائمنڈز کی یاد تازہ کر دی

یو پی وارئیرز اور ممبئی انڈینز کے درمیان ہونے والے میچ میں ایک تماشائی گراؤنڈ میں گھس آیا/ فوٹو ٹوئٹر
یو پی وارئیرز اور ممبئی انڈینز کے درمیان ہونے والے میچ میں ایک تماشائی گراؤنڈ میں گھس آیا/ فوٹو ٹوئٹر

آسٹریلیا ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ایلیسا ہیلی نے سابق آ سٹریلوی آل راؤنڈر  اینڈریو سائمنڈز کی یاد تازہ کردی۔

بھارت میں ویمن پریمیئر لیگ کے میچ کےدوران ایلیسا ہیلی نے  گراؤنڈ میں گھسنے والے شخص کو پکڑ لیا۔

یو پی وارئیرز اور ممبئی انڈینز کے درمیان ہونے والے میچ میں ایک تماشائی گراؤنڈ میں گھس آیا جہاں یو پی وارئیرز کی ایلیسا ہیلی نے سکیورٹی کی خلاف ورزی کرنے والے شخص کو پکڑ کر رکھنے کی کوشش کی ۔

بعد ازاں چنا سوامی اسٹیڈیم کے سکیورٹی اہلکار فوری طور پر گراؤنڈ میں  پہنچے  اور اسٹیڈیم میں گھس آنے والے شخص کو پکڑ لیا۔

واضح  رہے کہ ماضی میں اینڈریو سائمنڈز نے بھی بھاگ کر گراؤنڈ میں گھسنے والے شخض کو پکڑا تھا، اس کے علاوہ  آسٹریلیا کی معروف فٹبالر سیم کیر بھی گراؤنڈ میں گھسنے والے شخص کو پکڑ چکی ہیں۔

مزید خبریں :