29 فروری ، 2024
مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس بھارت میں سوشل میڈیا پر مشہور چائے والے کی چائے پینے پہنچ گئے۔
بل گیٹس ان دنوں بھارت کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے سوشل میڈیا پر مشہور ڈولی چائے والے کے ٹھیلے پر جاکر اس کی چائے پی جس کی ویڈیو انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی۔
بل گیٹس نے یہ ویڈیو ڈولی چائے والے کے ساتھ بنائی ہے جس کے منفرد انداز کے سوشل میڈیا پر چرچے ہیں جب کہ بل گیٹس نے بھی اس کے منفرد انداز کو سراہا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈولی چائے والے نے اپنے مخصوص انداز سے بل گیٹس کو چائے بناکر پیش کی۔
بل گیٹس نے ویڈیو میں چائے والے کے منفرد انداز اور بھارت میں اس طرح کی اختراع کا تذکرہ کیا۔