29 فروری ، 2024
بھارت کی سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی بھارتی آر جے اور سوشل میڈیا انفلوئنسر پرکشیت بلوچی کے ساتھ ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خاصی وائرل ہورہی ہے۔
پاکستانی نوجوان گلوکار عاشر وجاہت کا گانا ’جانم پیار تم سے ہے‘ پاکستان سمیت بھارت میں بھی کافی مقبول ہورہا ہے جس پر ریلز بنائی جارہی ہیں، یہ گانا گزشتہ کئی دنوں سے ٹرینڈ کررہا ہے۔
اب ثانیہ مرزا نے بھی اسی گانے پر دبئی میں مقیم بھارتی آر جے و ٹریول بلاگر پرکشیت بلوچی کے ساتھ نئی ریل (مختصر ویڈیو کلپ) شیئر کی ہے۔
پرکشیت بلوچی کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں انہوں نے لکھا کہ ’اگر ثانیہ مرزا میری ویڈیو پر کمنٹ کرتی ہیں تو میں کبھی کرکٹ نہیں دیکھوں گا'۔
ویڈیو کلپ میں پرکشیت کھڑے ہوتے ہیں کہ اگلے ہی لمحے ثانیہ کمنٹ کے بجائے خود ہی آجاتی ہیں اور ناظرین کو آنکھ بھی مارتی ہیں۔
پرکشیت بلوچی نے مذکورہ ویڈیو کو انسٹاگرام پر شیئر کی اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ دیکھنے کی اجازت طلب کی تو ثانیہ مرزا نے اجازت دینے سے منع کردیا۔
کیپشن میں بلاگر نے التجا کرنے کے انداز میں لکھا کہ ’ کیا میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ دیکھ سکتا ہوں؟'
کمنٹ میں تبصرہ کرتے ہوئے ثانیہ مرزا نے لکھا 'بالکل بھی نہیں' اور ساتھ ہی شیطانی چہرے والا ایموجی بھی بنایا۔