کراچی: یونیورسٹی روڈ پر فائرنگ سے فوڈ ڈیلیوری رائیڈر جاں بحق

مقتول رائیڈر سے کوئی سامان نہیں چھینا گیا اور اس کی شناخت محمد وقاص حنیف کے نام سے ہوئی ہے: پولیس/ فائل فوٹو
مقتول رائیڈر سے کوئی سامان نہیں چھینا گیا اور اس کی شناخت محمد وقاص حنیف کے نام سے ہوئی ہے: پولیس/ فائل فوٹو

کراچی:  یونیورسٹی روڈ پر فائرنگ سے فوڈ ڈیلیوری رائیڈر جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق یونیورسٹی روڈ پر فائرنگ کا واقعہ مبینہ ٹاؤن تھانے کی حدود گلشن اقبال بلاک 4 اے میں پیش آیا۔

ایس پی فرحت کمال نے بتایا کہ مقتول فوڈ پانڈا رائیڈر کو ایک گولی ماری گئی، مقتول رائیڈر سے کوئی سامان نہیں چھینا گیا اور اس کی شناخت محمد وقاص حنیف کے نام سے ہوئی ہے۔