Time 29 فروری ، 2024
کاروبار

ملک میں فی تولہ سونا 900 روپے مہنگا ہوگیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت میں  آج 900 روپے اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 900 روپے اضافے سے ملک میں فی تولہ سونےکا بھاؤ 2 لاکھ 15 ہزار 700 روپے ہے۔

10 گرام سونےکا بھاؤ 772 روپے اضافے سے ایک لاکھ 84 ہزار 928 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونےکی قیمت 9 ڈالر بڑھ کر 2 ہزار 37 ڈالر فی اونس ہے۔

پاکستان میں سونےکی عالمی قیمت 20 ڈالر پریمیئم شامل کرکے 2 ہزار 57 ڈالر فی اونس ہے۔

مزید خبریں :