Time 29 فروری ، 2024
پاکستان

پی ٹی آئی کا منصفانہ الیکشن کے ایک نکاتی ایجنڈے پر ملک گیر اتحاد قائم کرنے کا عندیہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے منصفانہ الیکشن کے ایک نکاتی ایجنڈے پر ملک گیر اتحاد قائم کرنے کا ارادہ ظاہر کر دیا۔

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما اسد قیصر نے  میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا  کہ مجوزہ اتحاد میں بلوچستان کی جماعتوں کو بھی شامل کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ  مولانا فضل الرحمان سے آئینی عہدوں کے لیے ووٹ بھی مانگے اور مشترکہ جدوجہد کی بھی بات کی، مولانا کا ردعمل مثبت تھا۔ پیپلز پارٹی بھی مینڈیٹ چوری میں حصہ دار ہے۔

پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے کہا کہ صرف مسلم لیگ ن سے بات نہیں ہوگی کیوں کہ اس نے ہمارا مینڈیٹ چرایا ہے۔

دوسری جانب  پی ٹی آئی وفد کی پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی سے بھی ملاقات ہوئی جس میں  پارٹی امیدوار کو ووٹ دینے کی درخواست کی گئی۔

محمود اچکزئی نے کہا کہ پارٹی سے مشاورت کے بعد آگاہ کریں گے۔

مزید خبریں :