جرائم
Time 01 مارچ ، 2024

کراچی: 50 سے زائد ڈکیتیوں میں ملوث 2 ڈکیت پولیس مقابلے میں ہلاک

کراچی کے علاقے تین ہٹی کے قریب جمشید کوارٹر میں پولیس کا ڈاکوؤں سے مقابلہ ہوا جس میں ڈاکوؤں کے دو ساتھی فرار ہوگئے/ فائل فوٹو
کراچی کے علاقے تین ہٹی کے قریب جمشید کوارٹر میں پولیس کا ڈاکوؤں سے مقابلہ ہوا جس میں ڈاکوؤں کے دو ساتھی فرار ہوگئے/ فائل فوٹو

کراچی: جمشید کوارٹر  تین ہٹی کے قریب مبینہ  پولیس مقابلے میں زخمی ہونے والے 2 ملزمان ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے  تین ہٹی کے قریب جمشید کوارٹر  میں پولیس کا ڈاکوؤں سے مقابلہ ہوا جس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈاکو زخمی ہوئے اور 2 فرار ہوگئے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ سفیدکار میں 4 ملزمان موجود تھے، ملزمان کا ایک ساتھی الفلاح اور دوسرا گلستان جوہر سےگرفتار کیا گیا، ملزمان 50 سے زائد ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تھے۔

پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزمان اسپتال منتقلی کے دوران ہلاک ہوگئے جن کی شناخت شاہد قریشی اور محمد شاہد کے ناموں سے ہوئی ہے۔

مزید خبریں :