1981 سے 2000 کے درمیان پیدا ہونے والے افراد کس اعزاز کے مالک بننے والے ہیں؟

ایک تحقیق میں یہ دعویٰ کیا گیا / فائل فوٹو
ایک تحقیق میں یہ دعویٰ کیا گیا / فائل فوٹو

کیا آپ 1981 سے 2000 کے درمیان پیدا ہوئے ہیں؟ اگر ہاں تو ایک حیران کن اعزاز آپ کے نام ہونے والا ہے۔

جی ہاں واقعی اس عرصے میں پیدا ہونے والی نسل تاریخ کی امیر ترین نسل بننے کے قریب ہے۔

یہ دعویٰ ایک تحقیق میں سامنے آیا۔

نائٹ فرینک نامی کمپنی کی جانب سے اس تحقیق میں مختلف ادوار کی نسلوں کے اثاثوں کا جائزہ لیا گیا تھا۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ صرف امریکا میں ہی 1981 سے 2000 کے درمیان پیدا ہونے والوں کے نام آنے والے برسوں میں 90 ٹریلین ڈالرز کے اثاثے منتقل کیے جائیں گے، جس کے باعث اس عرصے میں پیدا ہونے والے تاریخ کی امیر ترین نسل کا اعزاز اپنے نام کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

تحقیق کے مطابق1981 سے 2000 کے دوران پیدا ہونے والے افراد کو آئندہ 20 برسوں کے دوران ورثے میں متعدد اثاثے منتقل ہوں گے۔

اس عرصے میں پیدا ہونے والوں کے لیے Millennials کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے اور تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ 75 فیصد Millennials کو 2024 میں اپنی دولت میں اضافے کی توقع ہے۔

اس کے مقابلے میں 1946 سے 1964 کے درمیان پیدا ہونے والے 53 فیصد افراد نے یہ خیال ظاہر کیا جبکہ 1965 سے 1980 کے درمیان پیدا ہونے والے 56 فیصد افراد بھی ایسا سوچتے ہیں۔

محققین کے مطابق Millennials افراد مہنگائی اور دیگر مسائل کے مقابلے کے لیے اپنے اخراجات کو کم کرنے کے خواہشمند ہیں۔

انہوں نے کہا  کہ 80 فیصد مرد اور 79 فیصد خواتین نے تحقیق کے دوران بتایا کہ وہ اپنے اخراجات میں کمی لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

تحقیق کے مطابق جائیداد، مالی سرمایہ کاری اور گاڑیاں دولت کے سب سے نمایاں ذرائع ثابت ہوتے ہیں۔

مزید خبریں :