Time 01 مارچ ، 2024
کاروبار

ایف بی آر کا ایس آر او 760 معطل، زیورات کی ایکسپورٹ بند

ایکسپورٹ بند ہونے کے سبب کراچی ائیرپورٹ پر 20 کلو اور لاہور ائیرپورٹ پر 10 کلو سونا پھنس گیا: جیمزاینڈ جیولرزایسوسی ایشن/ فائل فوٹو
ایکسپورٹ بند ہونے کے سبب کراچی ائیرپورٹ پر 20 کلو اور لاہور ائیرپورٹ پر 10 کلو سونا پھنس گیا: جیمزاینڈ جیولرزایسوسی ایشن/ فائل فوٹو

کراچی: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ایس آر او 760 معطل کرتے ہوئے زیورات کی ایکسپورٹ بند کردی۔

جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین حبیب الرحمان کا کہنا ہے کہ ایکسپورٹ بند ہونے کے سبب کراچی ائیرپورٹ پر 20 کلو اور لاہور ائیرپورٹ پر 10 کلو سونا پھنس گیا۔

انہوں نے کہا کہ ایس آر او 760 طلائی زیورات کی اسکیم میں ٹیکس استثنیٰ دیتا ہے۔

چیئرمین ایسوسی ایشن کے مطابق بھاری ٹیکسز کے سبب 10 کروڑ ڈالرزکی ایکسپورٹ کو خطرہ لاحق ہے۔

مزید خبریں :