اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت دن، 100 انڈیکس میں 747 پوائنٹس کا اضافہ ہوگیا

حصص بازار میں آج 34 کروڑ شیئرز کے سودے 13.38 ارب روپے میں طے ہوئے— فوٹو:فائل
حصص بازار میں آج 34 کروڑ شیئرز کے سودے 13.38 ارب روپے میں طے ہوئے— فوٹو:فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن میں 100 انڈیکس 956 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا تاہم کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس 747 پوائنٹس اضافے سے 65325 پر بند ہوا۔

حصص بازار میں آج 34 کروڑ شیئرز کے سودے 13.38 ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 86 ارب روپے بڑھ کر 9312 ارب روپے ہے۔

مزید خبریں :