Time 01 مارچ ، 2024
کاروبار

خیبرپختونخوا کی نگران حکومت نے جاتے جاتے سیس ٹیکس بڑھا دیا، تاجر پریشان

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

خیبر پختونخوا کی نگران حکومت نے جاتے جاتے مالی مشکلات کا حل نکال کر بوجھ تاجروں پر ڈالتے ہوئے سیس ٹیکس میں خاموشی سے اضافہ کر دیا۔

نگران حکومت نے امپورٹ سے وابستہ تاجروں کو ٹیکہ لگا دیا، محکمہ خزانہ خیبر پختونخوا نے سیس ٹیکس کو ایک فیصد سے بڑھا کر 2 فیصد کردیا۔

سرحد چیمبر آف کامرس کے نائب صدر اعجاز آفریدی نے جیونیوز سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان سے صوبے میں درآمد ہونے والی اشیاء پر عائد ٹیکس میں 100 فیصد اضافہ زیادتی ہے، سیس ٹیکس بڑھانے سے درآمدی اشیاء کی قیمتیں مزید بڑھ جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ پہلے اگر گاڑی پر 30 ہزار ٹیکس لیاجاتا تھا، اب 60 ہزار روپے ہوگیا، سیس ٹیکس کی مد میں جمع ہونے والے پیسے صوبے کو ملتے ہیں۔

دوسری جانب نگران وزیر اطلاعات فیروز جمال شاہ کاکاخیل نے کہا کہ ہماری حکومت کا آخری دن ہے، سیس ٹیکس میں اضافے کا علم نہیں ہے۔