ویڈیو: بھارت میں ہتھنی نے خاتون سیاح کو زمین پر پٹخ دیا

روسی سیاح کو ہتھنی کی سواری کرنا مہنگا پڑ گیا جسے ہتھنی نے زمین پر پٹخ دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ راجستھان کے شہر جے پور میں قائم امیر قلعہ میں پیش آیا جہاں سیاح بڑی تعداد میں رخ کرتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امیر قلعہ میں سیاحوں کو ہاتھیوں کی سیر بھی کروائی جاتی ہے اسی سلسلے میں ایک روسی خاتون ہتھنی کے پاس موجود تھی کہ ہتھنی اچانک بپھر گئی اور اس نے روسی خاتون کو اپنی سونڈ سے اٹھا کر ہوا میں گھمایا اور پھر زمین پر پٹخ دیا۔

اس واقعے کی سی سی ٹی وی خبروں کی زینت بنی ہوئی ہے جس میں روسی خاتون کے ساتھ ہتھنی کا برا سلوک دیکھا جاسکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ اس ہتھنی کا نام گوری ہے، حادثے کے بعد انتظامیہ نے امیر قلعہ میں فوری ہتھنی گوری کی سواری کو بند کردیا اور خاتون کو علاج کیلئے قریبی اسپتال منتقل کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گوری نامی ہتھنی نے گزشتہ سال اکتوبر میں ایک دکان دار پر بھی حملہ کیا تھا جو کافی زخمی ہوا تھا۔

مزید خبریں :