02 مارچ ، 2024
پاکستان تحریک انصاف اور سنی اتحاد کونسل نے بانی عمران خان کی ہدایت پر پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کو صدارتی انتخاب کیلئے اپنا امیدوار نامزد کیا ہے۔
ملک میں قومی و صوبائی اسمبلیوں میں ہونے والے صدارتی انتخاب کے لیے حکومتی اتحاد کی طرف سے آصف زرداری اور اپوزیشن کی جانب سے محمود اچکزئی مدمقابل ہوں گے۔
9 مارچ کو صدارتی انتخاب کیلئے ملکی اسمبلیوں میں ووٹنگ ہوگی۔ سنی اتحاد کونسل کی جانب سے محمود اچکزئی صدارتی امیدوار ہیں۔
عمران خان ماضی میں اپنی مختلف تقاریر میں محمود خان اچکزئی کو تنقید کا نشانہ بناتے رہے ہیں۔
بانی پی ٹی آئی کا ماضی کا یہ بیان ظاہر کرتا ہے کہ سیاستدانوں کے ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کیلئے تضحیک آمیز بیانات سے گریز کرنا چاہیے کیونکہ سیاست میں کسی نہ کسی مرحلے پر اپنے حریفوں سے مل کر چلنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔