Time 02 مارچ ، 2024
پاکستان

پاکستان کی بھارت کی جانب سے تجارتی سامان ضبط کرنےکی مذمت

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

اسلام آباد: پاکستان نے بھارت کی جانب سے تجارتی سامان کو  ضبط کرنےکی مذمت کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہےکہ کراچی میں تجارتی ادارے کی طرف سے کمرشل لیتھ مشین کی درآمدکا ایک سادہ معاملہ ہے، یہ ادارہ پاکستان میں آٹوموبائل انڈسٹری کو  پرزے فراہم کرتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہےکہ  یہ آلات واضح طور  پر  اس کے تجارتی استعمال کی نشاندہی کرتے ہیں،  تمام لین دین متعلقہ دستاویزات کے ساتھ شفاف بینکنگ چینلز کے ذریعے کی جا رہی تھیں۔

ترجمان دفتر خارجہ بھارت کی جانب سے تجارتی سامان کو ضبط کرنے کی مذمت کرتے ہوئےکہا ہےکہ  ایسی کارروائیاں بین الاقوامی اصولوں کی خلاف ورزی ہیں۔

مزید خبریں :