کھیل
Time 03 مارچ ، 2024

ایشین ریسلنگ چیمپئن شپ اور اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان

قومی ریسلر ایشین ریسلنگ چیمپئن شپ میں ملک کی نمائندگی کریں گے جبکہ ایشین چیمپئن شپ کے تین بہترین پرفارمر اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ میں شرکت کیلئے اہل قرار پائیں گے— فوٹو: فائل
قومی ریسلر ایشین ریسلنگ چیمپئن شپ میں ملک کی نمائندگی کریں گے جبکہ ایشین چیمپئن شپ کے تین بہترین پرفارمر اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ میں شرکت کیلئے اہل قرار پائیں گے— فوٹو: فائل

لاہور میں ٹرائلز کے بعد ایشین ریسلنگ چیمپئن شپ اور اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔

لاہور میں ہونے والے ٹرائلز کے دوران مختلف کیٹیگریز میں 70 پہلوانوں نے  اپنی مہارت اور زور آزمائی کا مظاہرہ کیا۔

ٹرائلز کے بعد محمد بلال کو 57 کلو گرام، محمد عبداللہ کو 65 کلوگرام اور محمد اسد اللہ کو 75 کلو گرام کی کیٹیگری میں شرکت کیلئے منتخب کیا گیا۔

لاہور میں ہونے والے ٹرائلز کے دوران 79 کلوگرام کی کیٹیگری کیلئے شریف طاہر، 86 کلوگرام کیلئے حیدر علی، 97 کلوگرام کیلئے محمد انعام اور زمان انور کو 125 کلو گرام کیٹیگری میں شرکت کیلئے منتخب کیا گیا۔

منتخب شدہ ریسلر  ایشین ریسلنگ چیمپئن شپ میں ملک کی نمائندگی کریں گے جبکہ ایشین چیمپئن شپ کے تین بہترین پرفارمر اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ میں شرکت کیلئے اہل قرار پائیں گے۔

واضح رہے کہ ایشین چیمپئن شپ 11 اپریل جبکہ اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ 19 اپریل کو کھیلا جائے گا، ریسلنگ کے دونوں مقابلوں کی میزبانی بشکک میں کرغزستان کریگا۔

مزید خبریں :