کھیل
Time 03 مارچ ، 2024

آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں انڈیا نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی

آسٹریلیا سے پہلے ٹیسٹ میں شکست کے بعد نیوزی لینڈ ٹیم دوسرے نمبر پر آ گئی__فوٹو: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل
آسٹریلیا سے پہلے ٹیسٹ میں شکست کے بعد نیوزی لینڈ ٹیم دوسرے نمبر پر آ گئی__فوٹو: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹیسٹ چیمپئن شپ میں انڈیا نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔

آسٹریلیا سے پہلے ٹیسٹ میں شکست کے بعد نیوزی لینڈ ٹیم دوسرے نمبر پر آ گئی۔

ویلنگٹن ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کو آسٹریلیا نے 172 رنز سے شکست دی ہے، آسٹریلیا نے پوائنٹس ٹیبل پر اپنی تیسری پوزیشن کو مزید مستحکم کرلیا۔

فوٹو: آئی سی سی
فوٹو: آئی سی سی

آسٹریلیا کو فتح سے 12 پوائنٹس ملے جس کے بعد اس کے مجموعی پوائنٹس 78 ہو گئے۔

پوائنٹس ٹیبل پر بنگلا دیش کا چوتھا اور پاکستان کا پانچواں نمبر ہے، ویسٹ انڈیز چھٹے، جنوبی افریقا ساتویں، انگلینڈ آٹھویں اور سری لنکا نویں نمبر پر ہے۔

مزید خبریں :