Time 03 مارچ ، 2024
کھیل

شاہین دنیا کے بہترین کپتان ہیں، وہ ہر مشکل میں ٹیم کیلئے کھڑے ہوتے ہیں: ثمین رانا

ہر مشکل صورتحال میں شاہین ٹیم کیلئے سامنےکھڑے ہوتے ہیں، شاہین اپنے اسٹیٹس کی پرواہ نہیں کرتے: سی او او لاہورقلندرز کی جیو نیوز سے گفتگو/فوٹوفائل
ہر مشکل صورتحال میں شاہین ٹیم کیلئے سامنےکھڑے ہوتے ہیں، شاہین اپنے اسٹیٹس کی پرواہ نہیں کرتے: سی او او لاہورقلندرز کی جیو نیوز سے گفتگو/فوٹوفائل

لاہورقلندرز کے چیف آپریٹنگ آفیسر  (سی او او) ثمین رانا کا کہناہے کہ شاہین شاہ آفریدی پاکستان کے بہترین کپتان ہیں، حالیہ پی ایس ایل میں پرفارمنس پر شاہین کی پاکستان کے لیے کپتانی پر سوال اٹھانا غلط ہے۔

اسلام آباد میں جیونیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے لاہورقلندرز کے چیف آپریٹنگ آفیسر ثمین رانا نےکہا کہ  لاہور قلندرز نے ہمیشہ مداحوں کا دل جیتا ہے، شاہین آفریدی پاکستان کے بہترین کپتان ہیں، حالیہ پی ایس ایل میں پرفارمنس پر شاہین کی پاکستان کے لیے کپتانی پر سوال اٹھانا غلط ہے۔

 شاہین آفریدی کی کپتانی کے حوالے سے ثمین رانا کا کہنا تھا  کہ شاہین دنیا کے بہترین کپتان ہیں، مک کلم، اظہر علی،  حفیظ کے ہوتے ہوئے صرف شاہین آفریدی نے لاہور قلندرز کو ٹائٹل جتوایا، ہر مشکل صورتحال میں شاہین ٹیم کیلئے سامنےکھڑے ہوتے ہیں،شاہین اپنے اسٹیٹس کی پرواہ نہیں کرتے، جس اینڈ سے چھوٹی باؤنڈری ہوتی، شاہین وہاں سے بو لنگ کروانے آجاتے ہیں، ہر انسان کی عزت کرتے ہیں۔

 انہوں نےکہا رازی وین ڈر ڈوسن نےکہا لاہورقلندرز کی سب سے بہترین بات ایک دوسرے کو سپورٹ کرنا ہے،لاہور قلندرز کی اس سال پرفارمنس کی وجہ سے شاہین آفریدی سے پاکستان کی کپتانی لینے کی بات کرنا غلط ہے، راشد خان، شائی ہوپ، ڈین لارینس، راجا پکسا  کی اس سال لاہورقلندرز کے لیے عدم دستیابی ہوئی، لاہور قلندرز نے ہمیشہ سے شائقینِ کرکٹ کے دل جیتے ہیں،لاہور قلندرز آخری بال اور  آخری میچ تک لڑےگی۔

 پی ایس ایل سیزن 9 کے حوالے سے ثمین رانا نےکہا کہ غیر ملکی کھلاڑیوں کے چناؤ کے وقت آپشنز بہت تھوڑی تھیں، لیگ کی پلاننگ میں بہت تاخیر  ہوئی، جنوری میں تاریخوں کا اعلان کیا گیا، معلوم نہیں آئندہ سال پی ایس ایل کب ہوگی کیونکہ چیمپئنز ٹرافی ہے، اس بار پی ایس ایل کے حوالے سے بہت غیر یقینی صورتحال تھی جس سے لیگ پھر بڑی نہیں ہو سکی۔

 ثمین رانا نے مزیدکہا کہ لاہور قلندرز نے فین انگیجمنٹ میں اتنا کام کیاکہ لوگوں نےکہا یہ تو آپ کاکام نہیں، لاہور قلندرز کے ہر میچ میں اسٹیڈیم بھرتےہیں، افسوس ہوا کہ کراچی میں کراؤڈ نہیں آرہا، اسٹیڈیم کے حالات ایسے ہیں کہ انٹرنیشنل کھلاڑیوں کو لے جانے میں شرم محسوس ہوتی ہے، ہم لوکل اسٹینڈرڈ سے بھی نیچے چلے گئے ہیں، اگر شائقینِ کرکٹ کا خیال نہ رکھا تو روٹھ جائیں گے۔

مزید خبریں :