Time 03 مارچ ، 2024
انٹرٹینمنٹ

معروف گلوکار امجد پرویز انتقال کر گئے

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

معروف پاکستانی گلوکار امجد پرویز انتقال کر گئے۔

اہل خانہ کے مطابق  ڈاکٹر امجد پرویز گردوں کے مریض اور ایک ماہ سے بیمار تھے، ان کی عمر 79 سال تھی۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ امجد پرویز کی نماز جنازہ پیر 4 مارچ بعد نماز ظہر مین بلیوارڈ مسجد شادمان لاہور میں ادا کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف  نے گلوکار امجد پرویز کے انتقال پر اظہار تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ امجد پرویز کی فن موسیقی میں خدمات کو یاد رکھا جائے گا۔

مزید خبریں :