Geo News
Geo News

پاکستان

کراچی سے دوحہ پہنچی پرواز کو حماد ائیرپورٹ پر لینڈنگ میں ناکامی

دوحہ پرواز کے لینڈ کرتے ہی ایمبولینسز اور فائر بریگیڈ نے طیارے کو گھیر لیا تاہم صورتحال معمول پر رہی—فوٹو: فائل
 دوحہ پرواز کے لینڈ کرتے ہی ایمبولینسز اور فائر بریگیڈ نے طیارے کو گھیر لیا تاہم صورتحال معمول پر رہی—فوٹو: فائل

کراچی سے آج صبح دوحہ پہنچی قطر ائیر کی پرواز کو حماد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈنگ میں دشواری ہوئی۔ 

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پرواز کیو آر 605 کو دوحہ میں پہلی کوشش میں لینڈنگ میں ناکامی ہوئی۔

ائیر ٹریفک کنٹرول کی ہدایت پر بوئنگ 787 طیارہ گو اراؤنڈ پر چلا گیا، پائلٹ نے حماد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے قریب سمندر پر 15 منٹ تک چکر لگائے اور بعد ازاں اے ٹی سی کی ہدایت پر پائلٹ 20 منٹ بعد بحفاظت اترنے میں کامیاب ہوا۔ 

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق دوحہ پرواز کے لینڈ کرتے ہی ایمبولینسز اور فائر بریگیڈ نے طیارے کو گھیر لیا تاہم صورتحال معمول پر رہی۔

مزید خبریں :