کھیل
Time 04 مارچ ، 2024

کپتانی کا موقع ملے تو ضرور قبول کروں گا: سعود شکیل

گراؤنڈ پر شاٹس مارنا پسند کرتاہوں لیکن اپنی گیم ٹی ٹوئنٹی کے حساب سے تبدیل کی ہے: نائب کپتان کوئٹہ گلیڈی ایٹرز/ فائل فوٹو
گراؤنڈ پر شاٹس مارنا پسند کرتاہوں لیکن اپنی گیم ٹی ٹوئنٹی کے حساب سے تبدیل کی ہے: نائب کپتان کوئٹہ گلیڈی ایٹرز/ فائل فوٹو

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نائب کپتان سعودشکیل  کا کہنا ہے کہ ایسا نہیں چاہتا کپتان بنوں لیکن موقع ملے تو ضرور قبول کروں گا۔

جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئےکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نائب کپتان سعودشکیل نے کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے اچھی شروعات ہوئی ہے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 2 دن قبل پی ایس ایل شروع ہونے سے اوپننگ کا کہا، اوپننگ کا نیا رول ملا ہے، انفرادی پرفارمنس اچھی رہی، 3 نمبر پر فرسٹ کلاس کھیلی، 5 نمبر پر پاکستان کے لیے کھیلا،پہلے بہت سوچتا تھا کہ 3 نمبر پر ہی کھیلنا ہے،اب جہاں موقع ملتا چیلنج سمجھ کر کھیلتاہوں۔

انہوں نے کہا کہ گراؤنڈ پر شاٹس مارنا پسند کرتاہوں لیکن اپنی گیم ٹی ٹوئنٹی کے حساب سے تبدیل کی ہے، پاکستان اور بھارت میں پچز کا اتنا فرق نہیں، بھارت کے گراؤنڈ پاکستان سے چھوٹے ہیں، پاکستان کی نسبت بھارت میں گیند اسپن زیادہ ہوتی ہے۔

کپتانی سے متعلق بات کرتے ہوئے سعود شکیل کا کہنا تھا کہ کپتان بننا فخر کی بات ہوتی ہے، ایسا نہیں کہ چاہتاہوں کپتان بنوں لیکن موقع ملے تو ضرور قبول کروں گا،کپتان چیلنج سمجھ کر ضرور بنوں گا، سیکھنے کا موقع ملتاہے،کپتان بننے کا پریشر ہینڈل کرنا کھلاڑی پر خود ہوتاہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے کپتانی کو ہمیشہ انجوائے کیا ہے، انڈر19 کا کپتان بنا تو ڈریسنگ روم کا ماحول اچھا رکھا، اچھی کپتانی کی۔

مزید خبریں :