گلوکارہ نہال نسیم مجھے سر سے لے کر پاؤں تک نقل کرتی ہیں: آئمہ بیگ

حال ہی میں اداکار و میزبان احمد علی بٹ کے پوڈ کاسٹ میں گلوکارہ آئمہ بیگ نے بطور مہمان شرکت کی/ فائل فوٹو
حال ہی میں اداکار و میزبان احمد علی بٹ کے پوڈ کاسٹ میں گلوکارہ آئمہ بیگ نے بطور مہمان شرکت کی/ فائل فوٹو

پاکستان کی مشہور گلوکارہ آئمہ بیگ نے نئی گلوکارہ نہال نسیم سے متعلق ایک بڑا دعویٰ کردیا۔

حال ہی میں اداکار و میزبان احمد علی بٹ کے پوڈ کاسٹ میں گلوکارہ آئمہ بیگ نے بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے نئے گلوکاروں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہیں سراہا۔

میزبان کی جانب سے سوال کیا گیا کہ آج کل میوزک میں اوور ریٹڈ کون ہے؟ اس پر گلوکارہ آئمہ بیگ نے کہا کہ لڑکیوں میں اوور ریٹڈ تو کوئی ہے ہی نہیں سب انڈر ریٹڈ ہیں تاہم اس دوران آئمہ بیگ نے فبیہا، نرملہ اور نہال کا نام لیا۔

گلوکارہ نے کہا کہ مجھے ایک لڑکی پر بہت خوشی ہوتی ہے اس کا نام نہال ہے، مجھے یاد ہے اس نے اپنے کیرئیر کا آغاز کیسے کیا اور وہ میری طرح گاتی ہے۔

آئمہ بیگ کا کہنا تھا کہ یہ میرے لیے فخر کی بات ہے کہ کوئی مجھے کاپی کرتا ہے اور گلوکارہ نہال نسیم مجھے سر سے لے کر پاؤں تک نقل کرتی ہیں۔