05 مارچ ، 2024
بہاولپور میں ایف بی آر نے کارروائی کرتے ہوئے نان ٹیکس پیڈ اور زائد المعیاد لاکھوں سگریٹ کے پیکٹ جلا دیے۔
ایف بی آر بہاولپور کی ایڈیشنل کمشنر عفیفہ رحمان کے مطابق محکمانہ کارروائی کے دوران پکڑے گئے 10 ملین روپے مالیت کے 160 سگریٹ کے کارٹن جلائے گئے، ان کارٹن میں 16لاکھ سگریٹ کے پیکٹس تھے۔
ایڈیشنل کمشنر نے بتایا کہ جلائے گئے سگریٹ نان ٹیکس پیڈ ہونے کی بنیاد پر پکڑے گئے تھے، ان کی معیاد مدت ختم ہونے پر ان سگریٹ کو شہر سے باہر ڈمپنگ ایریا میں جلایا گیا ہے جب کہ نان ٹیکس پیڈ اور زائد المعیاد سگریٹ کو پہلی مرتبہ بہاولپور میں جلایا گیا ہے۔