Time 07 مارچ ، 2024
جرائم

حیدرآباد میں ایک شخص کی بہن بھائی پر فائرنگ، لڑکی ہلاک

ملزم کی فائرنگ سے لڑکی کا بھائی شدید زخمی ہوگیا اور لڑکی جاں بحق ہوگئی جب کہ ملزم نے بھی خودکشی کرلی: پولیس/ فائل فوٹو
ملزم کی فائرنگ سے لڑکی کا بھائی شدید زخمی ہوگیا اور لڑکی جاں بحق ہوگئی جب کہ ملزم نے بھی خودکشی کرلی: پولیس/ فائل فوٹو

حیدرآباد میں ایک شخص نے لڑکی کو قتل کرکے خودکشی کرلی۔

پولیس کے مطابق واقعہ حیدرآباد کے علاقے قاسم آباد میں پیش آیا جہاں ایک شخص نے بہن بھائی پر فائرنگ کی۔

ایس ایس پی حیدرآباد نے بتایا کہ ملزم کی فائرنگ سے لڑکی کا بھائی شدید زخمی ہوگیا اور لڑکی جاں بحق ہوگئی جب کہ ملزم نے بھی خودکشی کرلی۔

پولیس کے مطابق یہ بات سامنے آئی ہےکہ ملزم ارشاد کی چند روزقبل لڑکی سے تلخ کلامی ہوئی تھی۔

مزید خبریں :